ABL اسلامک کپیٹل پریزرویشن پلان۔ I

ABL اسلامک کپیٹل پریزرویشن پلان۔ I

عمومی جائزہ

ABL اسلامک کپیٹل پریزرویشن پلان۔ I (ABL IFPF CPP-I) ABL اسلامک فنانشل پلاننگ فنڈپر مبنی ایک ایلوکیشن پلان ہے ۔ یہ پلان آپ کے سرمائے کے تحفظ کو یقینی بناتاہے اور اس کا عزم شریعت کے مطابق سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ اور مسابقتی منافع فراہم کرنا ہے-

سرمایہ کاری مقاصد

ABL IFPF کیپٹل پریزرویشن پلان ۔I کاعزم CPPI سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی کو استعمال کرتے ہوئے سرمائے کا تحفظ کرنا ہے۔

کانسٹنٹ پروپورشن پورٹ فولیو انشورنس (CPPI) ایک عالمی سطح پر رائج ایسیٹ ایلوکیشن کی خریدوفروخت کی حکمت عملی ہے جس کے ذریعے پرخطر اثاثوں اور کم خطرات والے اثاثوں میں اختصاص کیا جاتا ہے- اس حکمت عملی کے ذریعے سرمایہ کار بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں ایکویٹیز میں سرمایہ کاری کو بڑھا سکتے ہیں (100 فیصد تک) جبکہ گرتی ہوی مارکیٹ میں ابتدائی سرمایہ کاری رقم کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے-

کلیدی فوائد

  • الہلال شریعہ ایڈوائزرز کی رہنمائی میں شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری مواقع
  • سرمائے کو محفوظ بنانے کے لئے کم خطرے کی حکمت عملی جس میں مارکیٹ کی صورتحال میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کار کے خطرے کی برداشت کی عکاسی ہو
  • فنڈ مینیجر کے مارکیٹ منظرنامے کے مطابق زیادہ سے زیادہ ممکنہ ایکویٹی شراکت 50 فیصد تک
  • سرمایہ کاری پورٹ فولیوز میں تنوع کا ذریعہ
  • تجربہ کار اور ماہر فنڈ مینیجر ز کے زیرِ انتظام

پروڈکٹ کی مناسبت

  • شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کا حل
  • ایک ہی اسکیم کے زریعے سرمائے کا تحفظ اور سرمایہ کاری پر مسابقتی منفعت
  • روایتی میوچل فنڈ اسکیموں کی بہ نسبت کم خطرہ
نوٹ*سرمایاکاروں کو تجویز دی جاتی ہے کہ سرمایہ کاری سے قبل سرمایہ کاری کے مشیر سے مشاورت کرلیں۔
 

متعلقہ فنڈز

 
 
ABL اسلامک انکم فنڈ

ABL اسلامک انکم فنڈ کا مقصد سرمایہ کاروں کو محفوظ اور مستحکم انداز میں ان کی سرمایہ کاریوں

اورجانیے

 
ABL اسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ

ABLاسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق

اورجانیے

 
ABL اسلامک اسٹاک فنڈ

ABLاسٹاک فنڈکی سرمایہ کاری بنیادی طورپر KMI-30انڈیکس

اورجانیے